Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 25 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

امریکی ڈالر کی قیمت 24 نومبر کو 223.92 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
25 نومبر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت دو پیسے کے اضافے کے بعد 223.94 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
امریکی ڈالر کی قیمت 24 نومبر کو 223.92 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 59.60، اماراتی درہم 60.96، کویتی دینار 728.52، عمانی ریال 582.59، بحرینی دینار 594 اور قطری ریال کی قیمت 61.05 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 271.29 اور یورو کی قدر 233.30 روپے رہی۔
دوسری جانب 25 نومبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 228.75 اور قیمت خرید 231 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 63.5 اور قیمت فروخت 64.1 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 65.5 اور قیمت فروخت 66.1 روپے رہی۔

شیئر: