Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹِلٹنگ ٹرین کیا ہے اور انڈیا میں یہ کب چلنا شروع ہو گی؟

انڈیا میں تیار ہونے والی وندے بھارت ٹرینیں 2025 تک اس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گی۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
انڈین ریلوے کے ایک سینیئر افسر نے کہا ہے کہ انڈیا کو اگلے دو سے تین برسوں میں اپنی پہلی ٹِلٹنگ ٹرین مل جائے گی۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ٹرینوں کو معمول کی پٹریوں پر تیز رفتاری سے موڑ کاٹنے کے قابل بناتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے ایک موٹرسائیکل موڑ کاٹتی ہوئی سڑک پر چلتی ہے۔
انڈیا میں تیار ہونے والی ’وندے بھارت‘ ٹرینیں 2025 تک اس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گی جو ان کی رفتار کو بہتر بنائے گی۔
اس طرح کی ٹرینیں اب 11 ممالک اٹلی، پرتگال، سلووینیا، فن لینڈ، روس، جمہوریہ چیک، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، چین، جرمنی اور رومانیہ میں چل رہی ہیں۔
انڈین ریلوے کے افسر کے مطابق ’ہمارے پاس ملک میں ٹِلٹنگ ٹرینیں ہوں گی۔ ہم اس کے لیے ایک ٹیکنالوجی پارٹنر کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔ ہم اگلے دو سے تین برسوں میں 100 وندے بھارت ٹرینوں میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔‘
انڈین ریلوے نے ماضی میں ٹِلٹنگ ٹرینوں کے حوالے سے مختلف آپشنز تلاش کیے ہیں، لیکن اس نے کبھی کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی۔
انڈین ریلوے نے ہسپانوی کمپنی ٹیلگو کے ساتھ ساتھ سوئٹزرلینڈ کی حکومت سے بھی بات چیت کی تھی۔

شیئر: