Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹ فلکس پر پاکستان میں ٹرینڈ کرنے والی ویب سیریز

نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلموں اور ویب سیریز کا انتظار دنیا بھر کے شائقین کو بے چینی سے رہتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
نیٹ فلکس اب ہر کسی کی زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے۔
نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلموں اور ویب سیریز کا انتظار دنیا بھر کے شائقین کو بے چینی سے رہتا ہے اور جیسے ہی نیٹ فلکس پر کچھ نیا ریلیز ہوتا ہے، سینما کے دلدادہ لوگ اسے ٹرینڈنگ میں لے آتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں اتوار کے روز پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کرنے والی ویب سیریز کون سی ہیں۔

1۔ وینزڈے

23  نومبر کو ریلیز ہونے والی کامیڈی اور ہارر نوعیت کی یہ ویب سیریز پاکستان میں نیٹ فلکس پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
وینز ڈے‘ کی کہانی ایک فیملی کے گرد گھومتی ہے جس میں بیٹی غیرمعمولی قوت اور صلاحیت حاصل کرنے بعد اپنے والدین کے ساتھ ہونے والے پرانے واقعات کی کھوج لگاتی ہے۔
وینز ڈے‘ نیٹ فلکس کی اوریجنل ویب سیریز ہے جس میں جینا اورٹیگا، کرسٹینا رِکی، کیتھرین زیٹا جونز اور لوئی گزمن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

  1899

نیٹ فلکس کی شہرہ آفاق ویب سیریز ڈارک کے خالق بران بو اوڈور اور یانخشے فریزے کی جانب سے بنائے جانے والی نیٹ فلکس کی یہ سیریز دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے۔
1899‘ کی کہانی لندن سے نیویارک سفر کرنے والے ایسے مہاجر کے گرد گھومتی ہے جو دورانِ سفر سمندر میں کھڑے ایک بحری جہاز پر جاتا ہے اور پھر اس کے ساتھ انہونے واقعات شروع ہوجاتے ہیں۔

23  نومبر کو ریلیز ہونے والی کامیڈی اور ہارر نوعیت کی ویب  سیریز ویزڈے  پاکستان میں نیٹ فلکس پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

 ’1899 ‘ پاکستان میں نیٹ فلکس پر دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

3۔ خاکی دی بِہار چیپٹر

خاکی دی بِہار چیپٹر ہندی زبان میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز ہے۔
خاکی دی بِہار چیپٹر کی کہانی ایک ایماندار پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جسے انڈیا کی ریاست بِہار میں جرائم اور کرپشن کے خلاف لڑائی کرنی پڑتی ہے۔
تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کرنے والی نیٹ فلکس کی اس ویب سیریز کی کاسٹ میں کَرن ٹیکر، نیکیتا دتا، اویناش تیواری اور جتن سرنا شامل ہیں۔

4۔ ایلیٹ

سنہ 2018 میں ریلیز ہونے والی ڈرامہ اور تھرلر نوعیت کی ’ایلیٹ نامی ہسپانوی سیریز نیٹ فلکس پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

’خاکی دی بِہار چیپٹر‘ ہندی زبان میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز ہے۔ 

ایلیٹ سکول میں پڑھنے والے نوجوانوں کی کہانی ہے جس کا مرکزی کردار لڑائی، حسد اور قتل کے گرد گھومتا ہے۔
ویب سیریز ایلیٹ کا چھٹا سیزن رواں ماہ 18 تاریخ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا ہے جس بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر: