Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وُڈ اوریجنل نہیں ہوسکتی، نام بھی نقل ہے: ابھیشک شرما

گزشتہ کئی سالوں سے بالی وُڈ پر ریمیک بنانے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وُڈ کے ہدایتکار ابھیشک شرما کہتے ہیں کہ بالی وُڈ انڈسٹری اوریجنل نہیں ہو سکتی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہدایتکار ابھیشک شرما نے بالی وُڈ کے اصلی ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’بالی وُڈ انڈسٹری سے اوریجنل ہونے کی امید کیسے کی جا سکتی ہے جب اس کا نام ہی کسی دوسرے (ہالی وُڈ) کی نقل ہے۔‘
ابھیشک شرما مزید کہتے ہیں کہ ’بالی وُڈ تو کسی صحافی کا لطیفہ ہوگا جو کہ زبان زدِ عام ہوگیا، اگر کسی کا نام ہی کسی دوسرے کی نقل ہوگی تو آپ کیسے امید لگائیں گے کہ وہ چیز اوریجنل ہو؟ کیا ہم واقعی ایک بالکل اصل انڈسٹری ہیں؟ ہمیں جانچنا ہوگا، ہمیں انفرادی طور پر اپنا فائدہ نقصان چھوڑ کر ایک ہوکر انڈسٹری کے لیے سوچنا ہوگا۔‘
گزشتہ کئی سالوں سے بالی وُڈ پر ریمیکس بنانے کا الزام لگایا جارہا ہے۔
بالی وُڈ کی فلمیں مسلسل جنوبی انڈیا کی فلموں کی ریمیک بن کر آتی ہیں جس پر ہندی فلم انڈسٹری کو شدید عوامی ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بالی وُڈ میں جہاں ریمیک فلموں کا دور چل رہا ہے وہیں کافی عرصے سے ریمیک گانوں کا بھی رواج عام ہے۔
بالی وُڈ کی فلموں میں پرانے گانوں یا پھر پنجابی گانوں کو ریمیک کیا جاتا ہے بلکہ انٹرنیشنل گانوں کو بلا اجازت ریمیک بھی کیا جاتا ہے جس سے بالی وُڈ چارٹ بسٹر بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
ابھیشک شرما نے 2010 میں بطور ہدایتکار فلم ’تیرے بن لادن‘ سے فلم میکنگ کا اغاز کیا تھا اور ان کی آخری آنے والی فلم ’رامو سیتو‘ ہے جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

شیئر: