Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں دسمبر کےلیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی

 ڈیزل کی قمیت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 3.74 درہم فی لٹر ہوگی(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں بدھ کو دسمبر 2022 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئےنرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نومبر کے مقابلے میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ 
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات یکم دسمبر سے ہوگا۔
امارات الیوم کے مطابق پٹرول سپر 98 جو نومبر میں 3.32 درہم فی لٹرفروخت ہورہا تھا، دسمبر میں 3.30 درہم لٹرملے گا۔
 سپیشل 95 جو نومبر میں 3.20 درہم فی لٹر دستیاب تھا، نئی قیمت 3.18 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس91 کے نرخ نومبر میں 3.13 درہم فی لٹر تھے، کمی کے بعد 3.11 درہم لٹر فروخت کیا جائے گا۔
 ڈیزل کی قمیت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 3.74 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل نومبر میں4.01 درہم فی لٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔

شیئر: