Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئٹزرلینڈ میں گُونگے شخص کو گُم ہونے والے 20 ہزار ڈالر واپس کیسے ملے؟

بعد ازاں پولیس کو معلوم ہوا کہ اس شخص کو کسی نے نہیں لُوٹا تھا (فائل فوٹو: فنانشل ایکسپریس)
سوئٹزرلینڈ میں ایک اُدھیڑ عمر شخص نے بینک سے 20 ہزار ڈالر نکلوائے اور وہ کہیں گم ہوگئے تو اس نے سمجھا کہ کسی نے یہ رقم چوری کر لی ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ’یہ رقم گم  نہیں ہوئی تھی بلکہ ایک جوڑے کو بند لفافے میں گلی میں پڑی ملی تھی۔‘
پولیس نے کہا کہ یہ شخص گونگا ہے اور وہ جنوبی سوئٹزرلینڈ کے قصبے مارٹگنی میں واقع ایک بینک میں گیا اور 20 ہزار ڈالر نکلوائے۔ جب وہ گھر پہنچے تو معلوم ہوا کہ لفافہ گم گیا ہے۔
انہوں نے سمجھا کہ راستے میں کسی نے ان کی جیب کاٹ لی ہے اور رپورٹ درج کروانے کے لیے پولیس سٹیشن گئے۔
تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ انہیں کسی نے نہیں لُوٹا تھا بلکہ کار میں بیٹھتے ہوئے رقم کا لفافہ گر گیا تھا۔
یہ لفافہ وہاں سے گزرنے والے ایک جوڑے کو ملا۔ اس میں نوٹوں کے ساتھ بینک کی رسید بھی تھی جس پر اس شخص کے گھر کا پتہ لکھا ہوا تھا۔ وہ ان کے گھر گئے اور پیسے واپس کیے۔
بوڑھے شخص نے اس جوڑے کا شکریہ ادا کیا اور انعام میں پانچ سو فرانک دیتے ہوئے کہا کہ ’ایمانداری کی خوب صورت کہانی۔‘

شیئر: