Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنویر سنگھ کی فلم ’سرکس‘، ’کامیڈی کی دنیا میں خوش آمدید‘

فلم میں رنویر سنگھ کے علاوہ پوجا ہیگڑے، جیکولین فرنینڈس، جونی لیور اور ورون شرما اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ (فوٹو: فلم سرکس)
بالی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’سرکس‘ کا ٹریلر جاری ہو گیا ہے۔
جمعے کو ٹوئٹر پر رنویر سنگھ نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’روہت شیٹھی کی کامیڈی کی دنیا میں آپ کو خوش آمدید۔‘
فلم سرکس مزاح سے بھرپور ہے۔ فلم کی کہانی سرکس میں بجلی کی تاروں پر کرتب دکھانے والے ایک آرٹسٹ کے گرد گھومتی ہے جس کے جسم میں کرنٹ ہوتا ہے۔
فلم کی خاص بات جہاں روہت شیٹھی کی ہدایت کاری ہے وہیں فلم میں ایک سے ایک بڑھ کر ایک فنکار بالخصوص مزاحیہ فنکاروں کی آمد ہے۔

فلم میں رنویر سنگھ کے علاوہ پوجا ہیگڑے، جیکولین فرنینڈس، جونی لیور، ورون شرما، سنجے مشرا اور سدھارتھ جادھو بھی ادکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
سرکس فلم کے ٹریلر کے آخر میں شائقین کو ایک بھرپور سرپرائز دیا گیا ہے جو کہ دیپکا پاڈوکون کا کیمیو ہے۔
اس کے علاوہ روہت شرما کی مشہور فلم ’گول مال‘ کے کرداروں کی ایک بار پھر سے جھلک دکھائی گئی ہے۔
سرکس فلم 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شیئر: