Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورۂ کراچی، مزارِ قائد پر حاضری

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے اپنے دورۂ کراچی کے دوران بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزارِ پر حاضری دی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بدھ کو  بانیٔ پاکستان کے مزار چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
بعدازاں انہوں نے کراچی کور کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں سکیورٹی ایشوز کے علاوہ حالیہ قدرتی آفت کے دوران سندھ میں مقامی انتظامیہ کی معاونت سے متعلق اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے ملک میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں فوج اور رینجرز کی جانب سے شہریوں تک بروقت پہنچنے اور ان کی مدد کرنے کے اقدامات کو سراہا۔
آرمی چیف نے صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط کاوشوں کی بھی تعریف کی۔
قبل ازیں آرمی چیف کے کراچی پہنچنے پر ان کا استقبال کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل محمد سعید نے کیا۔

شیئر: