Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے حرمین کے لیے مزید تین خطیبوں کی منظوری دے دی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین کے لیے مزید تین خطیبوں کی منظوری کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ڈاکٹریاسرالدوسری کو مسجد الحرام  جبکہ ڈاکٹرخالد المھنا اور ڈاکٹر احمد الحذیفی کو مسجد نبوی الشریف کے لیے خطیب مقرر کیا ہے۔
ڈاکٹرخالد المھنا ارو ڈاکٹراحمد الحذیفی پہلے ہی سے مسجد نبوی الشریف میں امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ حرمین شریفین میں خطیبوں کےلیے ممتاز اورماہرعلما کا انتخاب ظاہرکرتا ہے کہ مملکت کی اعلی قیادت مقدس مساجد سے دنیا بھرمیں میانہ روی اوراعتدال پسندی کا پیغام پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

شیئر: