Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متنازع ٹویٹس: سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد

سینیٹر اعظم سواتی کی قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہاوئی کورٹ سے رجوع کریں گے۔ (فائل فوٹو)
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ’متنازع ٹویٹس‘ کے کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔
بدھ کو سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے کیس کی سماعت کی۔
درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کی قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
19 دسمبر کو بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
کوئٹہ کی کچلاک پولیس نے اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے کوئٹہ منتقل کیا تھا۔
15 دسمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے بھی ان پر درج مقدمات کرنے کا حکم دیا تھا اور مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی تھی۔
27 نومبر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد میں واقع فارم ہاؤس سے دوبارہ گرفتار کیا تھا۔
پہلی مرتبہ سینیٹر اعظم سواتی کو ’متنازع ٹویٹس‘ کیس میں  13 اکتوبر کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کیا تھا۔

شیئر: