Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق شوہر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ایک لاکھ درہم معاوضے کا مطالبہ 

سابق شوہر نے  گاڑی چوری کرنے کی جھوٹی رپورٹ درج کرائی( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں العین پرائمری کورٹ میں مطلقہ خاتون نے اپنے سابق خاوند کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرکے ایک لاکھ درہم معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق مطلقہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ ’سابق شوہر نے جھوٹی رپورٹ درج کرائی جس میں الزام لگایا کہ میں نے گاڑی چوری کی جبکہ یہ گاڑی اس نے اپنے بچوں کےلیے خریدی تھی‘۔ 
مطلقہ خاتون نے یہ بھی دعوی کیا کہ ’سابق شوہر تسلیم کرچکا ہے کہ رپورٹ جھوٹی تھی‘۔
عدالت نے مطلقہ خاتون کے دعوے کو مسترد کردیا اور کہا کہ ’سابق شوہر نے اپنا جائز حق استعمال کیا تھا۔ جرائم کی رپورٹ ہر فرد کا حق ہے۔ اس سے اگر کسی کو نقصان پہنچتا ہے تو رپورٹ درج کرانے والا ذمہ دار نہیں ہوگا‘۔
’اگر رپورٹ جان بوجھ کر بدنیتی سے کرائی گئی یا رپورٹ کرنے والا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے اور یہ ثابت ہوجائے کہ اس نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا تھا تو صورتحال مختلف ہوگی‘۔ 

شیئر: