Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سموگ اور دھند، نیوزی لینڈ، پاکستان کے مابین دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے ملتان میں شیڈول ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کو سموگ اور دھند کے باعث ملتان سے کراچی منتقل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نیوزی لینڈ سے ملتان میں خراب موسمی صورتحال پر مشاورت کے بعد دوسرا ٹیسٹ کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خیال رہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ اب دو جنوری سے کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔
خیال رہے انگلینڈ کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بھی دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں ہی کھیلا گیا تھا جہاں دونوں ٹیموں کی فلائٹس دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے چار گھنٹے تاخیر سے پہنچی تھیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقے گذشتہ کئی دنوں سے شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں ہیں اور کئی مقامات پر حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹرویز بھی شام میں ٹریفک کے لیے بند کر دیے جاتی ہیں۔
خیال رہے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد تین ایک روزہ میچز بھی کراچی میں ہی ہونے ہیں اور ان کا شیڈول بھی اب تبدیل کیا گیا ہے۔
ایک روزہ میچز اب 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

شیئر: