Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، حسن علی اور نسیم شاہ کی واپسی

ریٹائرمنٹ لینے والے سینیئر بیٹر اظہر علی کی جگہ ٹیم میں کامران غلام کو شامل کیا گیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
انگلینڈ سے تاریخی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے والے سینیئر بیٹر اظہر علی کی جگہ ٹیم میں کامران غلام کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بولر حسن علی کی انگلینڈ کے خلاف راولپںڈی میں ڈیبیو کرنے والے محمد علی کی جگہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور محمد علی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف بھی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہو کر ملتان اور کراچی ٹیسٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ دوبارہ فٹ ہو کر ٹیم میں آ گئے ہیں۔

کندھے کی تکلیف کا شکار ہو کر ملتان اور کراچی ٹیسٹ سے باہر ہونے والے نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان ٹیم کا سکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ تین جنوری سے ملتان میں شروع ہو گا۔
ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 10، 12 اور 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

شیئر: