Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موجود سفراء کی  کرسمس اور  نیو ائیر پر مبارکبادیں

یوکرین 2022 میں مضبوط اور پراعتماد رہا اور قومی مفاد کا تحفظ کیا۔ فوٹو ٹوئٹر
سعودی عرب میں موجود  فن لینڈ، ارجنٹائن، ناروے، یوکرین اور سویڈن کے سفراء کرسمس اور نئے سال کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں  پیش کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق فن لینڈ کی ایلچی انوایریکا ولجانین نے کہا ہے کہ میرے نزدیک کرسمس کا موقع ایک ایسا  لمحہ ہے جو محبت، امید اور امن کی بات کرنے کے لیے  ہم سب کو یکجا کرتا ہے۔

نئے سال کے پرمسرت موقع پر چاہنے والوں کے لیے کامیابی کی خواہش ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں اس وقت سال کا سرد ترین موسم ہے اور حسین وادیاں اور نظارے جو عام طور پر ملک کی تزئین کے طور پر مانے جاتے ہیں برف کی دبیز سے ڈھکے ہوئے ہیں۔
یہ ایسا وقت ہے کہ ہم  آس پاس کے ہر فرد کے ساتھ اچھے جذبات کے ساتھ پیش آئیں۔ ساتھ ساتھ دو  تہواروں کے اس  موسم میں اپنے عزیز رشتہ داروں کی قربت سے لطف اندوز ہونے کا موقع ہے۔
سفارتکار نے مزید کہا کہ فن لینڈ میں کرسمس کے موقع پر  خاندان کو  گرمجوشی کے ساتھ اکٹھا کرنے کی ر وایت ہے اور ایسے موقع پر مزے مزے کے پکوان کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔
سعودی عرب میں سویڈن کی نامزد سفیر پیٹرا میننڈر نے کہا 2023 ہم آپ کے لیے تیار ہیں اور نئے سال کی آمد پر میں اپنی اور اپنے سٹاف کی طرف سے آپ سب کو اس سیزن کی مبارکبادیں بانٹتے ہوئے بہت خوش ہوں اور آپ سب کے لیے نئے سال میں  نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

یہ تہوار رشتہ داروں کی قربت سے لطف اندوز ہونے کا موقع ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

اس موقع پر ارجنٹائن کے سفیر گیلرمو نیلسن نے کہا کہ 2023 کے نئے سال کی آمد پر سعودی عرب میں ارجنٹائن کے سفارت خانے کی جانب سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور تمام سعودی عوام کے لیے تہنیتی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔
نیلنس کا کہنا ہے کہ 2022 کے اختتام سے قبل ہمیں یہاں سب کے ساتھ مل کر ارجنٹائن کی فٹبال ورلڈ کپ میں فتح کا جشن منانا اچھا لگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں سعودی عرب کی  فٹبال ٹیم کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو ورلڈ کپ میں واحد ٹیم تھی جس نے ارجنٹائن کو اس ایونٹ میں شکست سے دوچار کیا۔

اس موقع پر ارجنٹائن کی ورلڈ کپ میں فتح کا جشن منانا اچھا لگ رہا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

ریاض میں تعینات ہونے والے ناروے کے ایلچی تھامس لِڈ بال نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ میں 2023 میں ریاض واپس آنے کا منتظر ہوں اور ان چھٹیوں کے دوران آپ سب کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یوکرین کے سفیر اناطولی پیٹرینکو نے کہا ہے کہ مجھے تمام سعودی دوستوں، ساتھیوں اور مملکت میں موجود دوسرے سفارتکاروں کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالانکہ 2022 ہمارے لیے چیلنجنگ اور انتہائی مشکل رہا تاہم یوکرین مضبوط اور پراعتماد رہا اور قومی مفاد کا تحفظ کیا۔
نئے سال کے پرمسرت موقع پر میں اپنے چاہنے والوں کے لیے خوشحالی اور اہم قومی مقاصد میں کامیابی کی خواہش رکھتا ہوں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: