Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے کے بعد گاڑی کی مرمت کے لیے ابشر سے این او سی کیسے حاصل کریں؟

ابشر پلیٹ فارم پرفراہم کی جانے والی خدمات میں مسلسل اضافہ کیاجا رہا ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں اورممکت میں رہنے والے غیرملکیوں کی سہولت کےلیے ابشرپلیٹ فارم کے ذریعے بہترسروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ 
وزارت داخلہ کا ابشرپلیٹ فارم جہاں غیرملکیوں کے اقامہ کی تجدید ، خروج وعودہ یا فائنل ایگزٹ جاری کرانا اوربیرون مملکت مقیم غیرملکی کارکنوں کے اقامے اورخروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرانے کے علاوہ متعدد خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ غیرملکیوں کے علاوہ سعودی شہریوں کےلیے پاسپورٹ کا اجرا اورتجدید کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ 
ابشر پلیٹ فارم پرفراہم کی جانے والی خدمات میں مسلسل اضافہ کیاجاتا رہتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو ڈیجیٹل سروسز انکے گھروں میں ہی فراہم کی جاسکیں۔ 
ڈیجیٹل سروسز کے آغاز سے قبل ان خدمات حاصل کرنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کےلیے جوازات کے دفترجانا اوروہاں قطاروں میں لگ کرمعاملہ داخل کرانا اوردوسرے دن وصول کرنے کے لیے جانا ہوتا تھا۔  
الیکٹرانک خدمات کے آغاز میں غیرملکیوں کے لیے ابشر اکاونٹ صرف اقاموں اورخروج وعودہ وغیرہ کے لیے ہی مخصوص ہوا کرتا تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس پلیٹ فارم پرسروسز میں اضافہ ہوتا گیا اب بیشتر قانونی خدمات اس پلیٹ فارم پرمہیا کی جاتی ہیں۔
ابشرپلیٹ فارم پروزارت داخلہ کے زیر انتظام ادارے جن میں محکمہ پاسپورٹ، ٹریفک پولیس، امن عامہ، عدلیہ، شہری دفاع، سول سروسز وغیرہ کے شامل ہیں کے پورٹل مخصو ص کیے گئے ہیں۔ 
ٹریفک پولیس کے پورٹل کے ذریعے جہاں ڈرائیونگ لائسنس اورگاڑی کے ملکیتی کارڈ کی تجدید کرائی جاسکتی ہے وہاں اب ٹریفک حادثے میں گاڑی کومرمت کرانے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے این او سی (ورقہ اصلاح ) حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ 
ابشرپلیٹ فارم پرٹریفک پولیس (مرور) کے براوز میں جانے کے بعد وہاں ’خدمات المرکبات‘ کا انتخاب کیاجائے جس کے بعد ’خدمات‘ کوکلک کریں جہاں موجود ’تصریح الاصلاح للمرور‘ کے آپشن کو اختیار کرکے وہاں درکارمعلومات فیڈ کی جائیں۔ 

ابشر کے ذریعے گاڑی کا این او سی جاری کرانے کے لیے شرائط مقرر ہیں( فوٹو ایس پی اے)

ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ’ ابشر کے ذریعے گاڑی ڈینٹنگ وپینٹنگ کرانے کے لیے این او سی جاری کرانے کے لیے شرائط مقرر ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے‘۔ 
مقررہ شرائط کے مطابق جس گاڑی کی مرمت کےلیے این او سی درکار ہواس کا مالک پولیس کومطلوب نہ ہو۔ 
متاثرہ گاڑی ٹریفک پولیس کی تحویل میں نہ ہواورنہ ہی اسے تحویل میں لیے جانے کے احکامات جاری ہوئے ہوں۔ 
ٹریفک حادثے کے 90 دن کے اندراندرابشر پلیٹ فارم کے ذریعے این اوسی حاصل کرنے کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔ 
ایسی گاڑی کے مالک کو این اوسی جاری نہیں کیاجائے گا جس کے پاس حادثے کی رپورٹ مقررہ ایجنسی کی جانب سے جاری نہیں کی گئی ہو۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ ہونے پرنجی سیکیورٹی انشورنس کمپنی کے انسپکٹرز کی جانب سے حادثہ کا تعین کرنے کےبعد فریقین کی غلطی کا تناسب مقرر کیا جاتا ہے جس کے بعد ڈیجیٹل رپورٹ جاری کی جاتی ہے۔ 
سیکیورٹی انشورنس کمپنی ’نجم ‘ کی جانب سے جاری ہونے والی ڈیجیٹل رپورٹ کو ابشر اکاونٹ میں ٹریفک پولیس کے پورٹل پراپ لوڈ کیاجاتا ہے یہ کارروائی بھی نجم کمپنی کی جانب سے ہی کیاجاتا ہے۔

شیئر: