Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ پیر کے روز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے کھیلا جائے گا (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ پیر کے روز کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم اگست 2022 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی ون ڈے میچ کھیلے گی۔
آخری مرتبہ پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف روٹرڈیم میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 107 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں جس میں پاکستان نے 55 جبکہ نیوزی لینڈ نے 48 مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک دو میچز کھیلے گئے ہیں جس میں ایک مرتبہ پاکستان اور ایک مرتبہ نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اس سے پہلے دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ 2019 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
دونوں ٹیمیں رواں سال انڈیا میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز بھی کل(پیر) کے ون ڈے میچ سے ہی کریں گی۔
اگر آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے ٹیبل کی بات کی جائے تو اس میں مہمان ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ گرین شرٹس 120 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔

پاکستان کا سکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، آغا سلمان، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہنواز دہانی، شان مسعود، طیب طاہر، اُسامہ میر۔

نیوزی لینڈ کا سکواڈ

کین ولیمسن (کپتان)، فِن ایلن، مائیکل بریسول، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہینری نکلز، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ہینری شِپلی، اِش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، بلیئر ٹکنر۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ پیر کے روز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔

شیئر: