Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فٹبال ٹورنامنٹ: پاکستان نے کوموروس کو شکست دے دی

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے پاکستان کا سکواڈ منگل کے روز مملکت پہنچا تھا (فائل فوٹو: پی ایف ایف)
سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن ٹیم نے کوموروس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
سعودی عرب، پاکستان، ماریشیئس اور کوموروس کی خواتین ٹیموں کے درمیان یہ دوستانہ ٹورنامنٹ آج سے الخبر کے پرنس سعود بن جلاوی سٹیڈیم میں شروع ہوا ہے۔
کوموروس اور پاکستان کے درمیان میچ کے پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا اور دوسرے ہاف میں میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔
پاکستان کی جانب سے انمول حرا نے کھیل کے اختتامی لمحات میں 89ویں منٹ پر گول کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔ 
کوموروس سے مقابلے کے بعد پاکستان کی خواتین ٹیم اگلا میچ 15 جنوری کو ماریشیئس سے کھیلے گی جبکہ 19 جنوری کو اس کا سعودی عرب سے میچ ہوگا۔
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ عدیل رِزکی نے مملکت کی جانب سے مہمان نوازی اور میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ۔‘
’ہم نے جنوبی ایشیائی چیمپیئن شپ میں شرکت کی تھی لیکن کسی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں 8 برسوں سے کوئی میچ نہیں کھیلا، ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو کہ اچھی چیز ہے۔‘
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے اس سے پہلے گذشتہ سال ستمبر میں جنوبی ایشیائی ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا اور مالدیپ کو 0-7 سے شکست دی تھی۔
پاکستان اور کوموروس کے درمیان میچ فیفا پلس پر لائیو سٹریمنگ کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔

شیئر: