Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد: پولیس افسر کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو پھانسی کی سزا

ملزمان نے 2020 میں ڈکیتی سے روکنے والے پولیس افسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا (فائل فوٹو)
اسلام آباد میں ’ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کرنے والے تین ملزمان‘ کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔
سنیچر کو اسلام آباد پولیس کی جاری کردہ تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے تینوں ملزمان اجمل خان، مصطفی اور ذبیح اللہ کو سزائے موت سنائی ہے۔
ملزمان نے 2020 میں پولیس لائن ٹرن پر فائرنگ کرکے سب انسپکٹر اسلم گل کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب پولیس افسر نے ڈکیتی کی واردات کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوٹرز کی محنت سے کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچا اور ملزمان کو عدالت سے سزا ہوئی۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ ’اس کیس پر کام کرنے والے تمام افراد‘ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: