Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی میں ایک سال کے دوران 1200 نئے ملازمین کی بھرتی

کمپنی اپنا کاروبار بڑھا رہی ہے،21 نئے طیارے شامل ہوئے ہیں (فوٹو: امارات الیوم)
فلائی دبئی نے کہا ہے کہ’ گزشتہ سال 2022 کے دوران مختلف شعبوں میں 1200 نئے ملازم تعینات کیے ہیں۔ ملازمین کی مجموعی تعداد 4600 سے زیادہ ہوچکی ہے‘۔
الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ’ سال رواں 2023 کے دورن بھی نئے ملازم تعینات کیے جائیں گے۔ کمپنی اپنا کاروبار بڑھا رہی ہے۔21 نئے طیارے   شامل ہوئے ہیں‘۔
فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ’ دسمبر 2022 کے آخر میں اس کے طیاروں کی تعداد 71 تک پہنچ چکی ہے۔ 115سے زیادہ ایئرپورٹس کےلیے پروازیں چلائی جارہی ہیں‘۔
’ان میں افریقہ، وسطی ایشیا، قوقاز، مشرقی و جنوبی و وسطی یورپ، جی سی سی ممالک، مشرق وسطی، پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش کے 53 ممالک شامل ہیں‘۔ 
فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ ’2029 تک 154میکس طیارے اس کے فلیٹ میں شامل ہوجائیں گے‘۔ 

شیئر: