Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین دارالحکومت نئی دہلی میں ’میڈ ان انڈیا‘ ٹینک کی نمائش

انڈین فوج نے انڈیا گیٹ پر ’میڈ ان انڈیا‘ ہتھیاروں کی نمائش کا انعقاد کیا (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈین فوج نے یوم جمہوریہ کی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں منگل کو انڈیا گیٹ پر ’میڈ ان انڈیا‘ ہتھیاروں کی نمائش کا انعقاد کیا۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نمائش میں آکاش ایئر ڈیفنس سسٹم اور براہموس سپرسونک کروز میزائل سمیت انڈیا میں تیار کردہ مختلف ہتھیار رکھے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ چیتانا شرما نے کہا کہ ’آکاش میزائل کا نظام موبل پلیٹ فارم پر ترتیب شدہ ہے۔‘
’آکاش میزائل سسٹم فوج میں نیا شامل کیا گیا ہے جو کہ انڈیا میں فوج کے زیراستعمال تیارشدہ ہتھیاروں میں جدید ترین ہے۔‘
کیپٹن شیواشس سولانکی نے کہا کہ ’یوم جمہوریہ بہت اہم اور بڑا ایونٹ ہوتا ہے جو کہ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔‘
’یہ میرے لیے بہت اعزار اور فخر کا مقام ہے یوم جمہوریہ کے پریڈ میں اپنے رجمنٹ کی نمائندگی کروں۔ یوم جمہوریہ پورے ملک اور قوم کے لیے بہت اہم تقریب ہے۔‘
خیال رہے کہ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے 2020 کی ایک رپورٹ مطابق ’انڈیا عالمی سطح پر سعودی عرب کے بعد اس وقت اسلحہ درآمد کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور بین الاقومی سطح پر اسلحے کی درآمدات میں اس کا حصہ 10 فیصد ہے۔‘
چند برس پہلے تک انڈیا ہتھیار خریدنے میں پہلے نمبر پر تھا اور اس کا نصف حصہ اسے روس فراہم کرتا تھا جبکہ اسرائیل اور امریکہ بھی انڈیا کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فروخت کرتے ہیں، تاہم خالیہ برسوں کے دوران انڈیا نے ہتھیار سازی میں بہت ترقی کی اور بہت سارے ہتھیار ملک میں ہی تیار کر رہا ہے۔

 

شیئر: