Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث کویت میں تمام تقریبات ملتوی

’ترکیہ اور شام میں ہونے والی ہلاکتوں پر شدید افسوس ہے‘ (فوٹو: سبق)
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے ترکیہ اور شام میں زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث ملک میں تمام تقریبات ملتوی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ولی عہد کپ کے فائنل میچ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد مقرر تھا جسے ملتوی کردیا گیا ہے۔
امیر کویت نے کہا ہے کہ ’ترکیہ اور شام میں ہونے والی ہلاکتوں پر شدید افسوس ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ’غم کے اس موقع پر کسی بھی قسم کی تقریب کا انعقاد مناسب نہیں‘۔

شیئر: