انڈیا کے شہر ناگپور میں جاری ’بارڈر گواسکر ٹرافی‘ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انڈین کپتان روہت شرما نے سینچری اننگز کھیلی تو مشکل حالات میں عمدہ بیٹنگ کرنے پر انہیں خوب سراہا گیا ہے۔
روہت شرما 212 گیندوں پر 120 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، یہ بحیثیت انڈین کپتان ان کی پہلی ٹیسٹ سینچری ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 177 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
انڈین کھلاڑیوں کے لیے بھی ناگپور کی پچ پر بیٹنگ کرنا مشکل نظر آرہا تھا، روہت شرما اور رویندر جڈیجہ کے علاوہ کوئی بھی بیٹر لمبی انفرادی اننگز نہیں کھیل سکا۔
مزید پڑھیں
-
اہلیہ پر ’تشدد‘، سابق انڈین کرکٹر ونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درجNode ID: 740666
-
آسٹریلیا کی ٹی20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلانNode ID: 741086
-
’وراٹ بھائی کبھی کراچی تو آئیں،‘ کوہلی کا نیا فون گُم ہوگیاNode ID: 741186
اب سے کچھ دیر پہلے تک انڈیا نے سات وکٹیں کھو کر 300 سے زائد رنز بنالیے تھے۔
ناگپور کی مشکل پچ پر انڈین ٹیم کی ریت کی دیوار کی طرح گرتی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے پر متعدد افراد نے روہت شرما کی کارکردگی کو سراہا تو ان کی اننگز کی تعریف کی۔
سابق انڈین مڈل آرڈر بیٹر محمد کیف نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’روہت شرما بیٹنگ کی آن لائن کلاس دے رہے ہیں۔ تمام جونیئر کرکٹرز دیکھیں۔‘
Respect conditions, play late, stride forward, weight transfer, dot balls, drives ...
Rohit Sharma is holding online batting class please watch all junior cricketers. @ImRo45 #crisismanager— Mohammad Kaif (@MohammadKaif) February 10, 2023
سابق انڈین فاسٹ بولر مناف پٹیل نے لکھا کہ ’یہ سینچری دیکھنے کے لیے آنکھیں ترس گئیں تھیں۔‘
Ye century dekhne k liye aakhen taras gayi thi, what an innings @ImRo45 Calm & Composed #RohitSharma#BGT2023 #INDvsAUS pic.twitter.com/l3b8PzZPL5
— Munaf Patel (@munafpa99881129) February 10, 2023
اس سینچری کے ساتھ روہت شرما وہ واحد انڈین کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے بحیثیت کپتان کرکٹ کے تینوں انٹرنیشنل فارمیٹس میں سینچری اننگیز کھیلی ہیں۔
India captains to score hundreds in all three formats.
Rohit Sharma.
End of list. #INDvAUS pic.twitter.com/Dkphb3J5Go
— Wisden India (@WisdenIndia) February 10, 2023
روہت شرما کی اننگز اتنی جاندار تھی کہ آسٹریلین بیٹر سٹیو اسمتھ بھی انڈین کپتان کو سراہتے ہوئے نظر آئے۔ انڈین کرکٹ فینز اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے بغیر نہ رہ سکے۔
Picture of the Day - Steve Smith appreciating Rohit Sharma for his Century. pic.twitter.com/DJ4qnkIdrC
— Tanay Vasu (@tanayvasu) February 10, 2023