Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت جانے والے سعودی خاندان کی گاڑی الٹ گئی، 2 ہلاک، 4 زخمی

حادثے کے زخمیوں کو کویت کے الجھرا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کی حفر الباطن کمشنری میں رہائش پذیر سعودی خاندان کی گاڑی کویت جاتے ہوئے السالمی روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ گاڑی الٹنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق فیملی کا سربراہ جائے وقوعہ پر دم توڑ گیا جبکہ ایک خاتون ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئی۔
چار افراد انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ایک کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
طبی عملے نے حادثے کے زخمیوں کو کویت کے الجھرا ہسپتال منتقل کیا ہے۔
کویتی فائر بریگیڈ ادارے کے ماتحت تعلقات عامہ نے بیان میں کہا کہ’ السالمی روڈ پر گاڑی الٹنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کی گئیں‘۔
ادارہ تعلقات عامہ نے بیان میں کہا کہ ’جائے حادثہ پر معائنے سے پتہ چلا  کہ ایک شخص موقع پر ہلاک ہوچکا ہے اور باقی زخمی ہیں‘۔

شیئر: