Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چودھری کی امریکی سفیر سے ملاقات، ’انسانی حقوق کی ابتر صورت حال پر  گفتگو کی‘

فواد چودھری نے بتایا کہ ’امریکی سفیر سے ملاقات اچھی رہی‘ (فائل فوٹو: پی آئی ڈی)
پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر فواد چودھری نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور سینیئر حکام سے ملاقات کی۔
جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے بعد ایک بیان میں فواد چودھری نے بتایا کہ ’امریکی سفیر سے ملاقات اچھی رہی۔‘
’ملاقات میں خاص طور پر پاکستان میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال پر  گفتگو کی گئی۔‘
فواد چودھری کے مطابق ’انہوں نے امریکی حکام کو حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کے خلاف دہشت گردی اور توہینِ مذہب کے قوانین کے غلط استعمال پر تحفظات سے آگاہ کیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ملاقات میں سیاسی صورت حال اور مختلف معاملات پر تحریک انصاف کا مؤقف زیرِبحث آیا۔‘
فواد حسین کا کہنا تھا کہ ’یہ ملاقاتیں برابری اور عوام کی بہبود پر مبنی تعلقات کی باہمی خواہش کا حصہ ہیں۔‘

شیئر: