Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی کارکن پر تشدد کرنے والے کویتی افسر کے ریمانڈ میں توسیع

رزکوب کرنے کی وجہ سے بنگلہ دیشی کارکن مفلوج ہوگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
کویت میں عدالت نے بنگلہ دیشی کارکن پر تشدد کرنے والے افسر کےعدالتی ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے۔ 
کویتی جریدے الرای کے مطابق کویتی افسر اور بنگلہ دیشی کارکن میں جھگڑا گاڑی دھونے کے معاملے پر ہوا تھا۔ 
کویتی پبلک پراسیکیوشن نے تشدد کی شکایت پر وزارت داخلہ کے افسر کو 21 روزہ عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیج دیا تھا۔ 
کویتی افسر نے سروس سینٹر پرکام کرنے والے بنگلہ دیشی سے مار پیٹ کی تھی۔ جج نے کویتی افسر کےعدالتی ریمانڈ میں مزید دو ہفتے کی توسیع کردی۔ 
افسر نے اپنے خلاف الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بنگلہ دیشی کارکن کو دھکا دیا تھا اورجب وہ زخمی ہوا تو ایمبولینس بھی اسی نے طلب کی تھی۔ 
کویتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی تشدد کی وجہ سے پوری طرح مفلوج ہوگیا ہے۔ 
یاد رہے کہ کویتی وزارت داخلہ نے بنگلہ دیشی  کارکن پر تشدد کرنے والے افسر کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’کوئی بھی قانون سے بالا نہیں‘۔ 

شیئر: