Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے مزید امدادی سامان کے20 ٹرک شام پہنچ گئے 

اب تک 70 ٹرک امدادی سامان لے کرشام پہنچ چکے ہیں(فوٹو،ٹوئٹر)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد  وانسانی خدمات کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے کہا ہے کہ  جمعرات کو  مملکت سے شامی زلزلہ زدگان کے لیے مزید 20 ٹرک امدادی سامان لے کر شام پہنچ گئے۔ امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں کی کل تعداد 70 تک پہنچ گئی۔ امدادی قافلے میں 240 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا۔
 الاخباریہ چینل کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے الجطیلی نے کہا کہ سعودی عوام شامی بھائیوں کی مدد کے لیے عطیات مہم چلائے ہوئے ہیں۔ اس مد میں اب تک 450 ملین ریال جمع ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ عطیات مہم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر چلائی جارہی ہے۔ 
شام کے لیے شاہ سلمان مرکزامدادی وفد کے سربراہ فہد العصیمی نے الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جمعے کو مزید 22 ٹرک امدادی سامان لے کر شام پہنچیں گے۔ 
الجطیلی کاکہنا ہے کہ آئندہ ایام کے دوران شام کے متاثرہ علاقوں میں نئے امدادی منصوبے نافذ کیے جائیں گے جن کے تحت انسانیت نواز ضروریات پورا کرنے والا سامان ترجیحی بنیادوں پر پیش کیا جائے گا۔ متاثرین کے لیے خیموں، کمبلوں، دریوں اور چادروں کا انتظام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ادویہ اور صحت لوازمات بھی مہیا ہوں گے ان سے تقریبا تین لاکھ افراد کو فائدہ  ہوگا۔ 

شیئر: