Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ ہانیہ عامر’ناٹو ناٹو‘ پر جُھوم اٹھیں، ’سنیکرز کا استعمال بھی خوب‘

ناٹو ناٹو گزشتہ سال ریلیز ہونے والا سب سے کامیاب انڈین گانا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ بلاک بسٹر تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کے ایوارڈ یافتہ گانے ’ناٹو ناٹو‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’دی ویڈینگ بِرج‘ نامی ایک پیج نے ہانیہ عامر کی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہیں ناٹو ناٹو پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہانیہ عامر ایک لڑکے کے ساتھ شرارے اور سنیکرز میں ملبوس ہو کر ناٹو ناٹو پر جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کے سٹیپ دہراتی رہیں اور خوب انجوائے کرتی رہیں۔
ناٹو ناٹو گزشتہ سال ریلیز ہونے والا سب سے کامیاب انڈین گانا ہے جسے بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری کے لیے اکیڈمی ایوارڈ میں نامزد کیا گیا ہے۔
سنہ 2022 میں جنوبی انڈیا کی تیلگو انڈسٹری سے ریلیز ہونے والی فلم ’آر آر آر‘ اب تک گولڈن گلوب ایوارڈ، کرٹکس چوائس مووی ایوارڈ اور نیو یارک فلم کرٹکس سرکل ایوارڈ سمیت 15 انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔
فلم کی کہانی 1920 میں رہنے والے دو ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو برصغیر پر جاری برطانوی راج کے خلاف لڑتے ہیں۔
اس فلم میں مرکزی کردار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر نے کیا ہے جبکہ اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ نے کیمیو رول ادا کیے۔
آر آر آر کے ایوارڈز جیتنے کی سب بڑی وجہ اس کا گانا ’ناٹو ناٹو‘ ہے جس میں راجو (رام چرن) اور بھیم (جونیئر این ٹی آر) پرفارم کرتے ہیں۔

آر آر آر کے ایوارڈز جیتنے کی سب بڑی وجہ اس کا گانا ’ناٹو ناٹو‘ ہے (فائل فوٹو: آر آر پوسٹر)

اس گانے میں دونوں کرداروں کا ایک جیسا ڈانس، موسیقی، شاعری اور سنیماٹوگرافی سمیت تمام عناصر دلکش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس گانے نے گولڈن گلوب جیسا معتبر ایوارڈ جیتا ہے۔
ہانیہ عامر کے ناٹو ناٹو پر ڈانس کی ویڈیو پر انسٹاگرام صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر ندا شیخ نے تبصرہ کیا کہ ’واہ، واہ۔ یہ بہت خوبصورت ہے۔ ہانیہ اپنے سنیکرز میں بہت پرسکون نظر آ رہی ہیں اور انہوں نے سنیکرز کا استعمال بھی خوب کیا۔‘
ہیمکانت ڈیسلے کہتے ہیں کہ ’وہ ڈانس کے ساتھ گانے کو خوب انجوائے کر رہی ہیں۔‘

شیئر: