Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث پہلے نمبر پر ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر لاہور قلندرز
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے 26 ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 227 رنز کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 15.1 اوورز میں ہی 107 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے الیکس ہیلز نے 18، حسن علی نے 18 اور رحمان اللہ گرباز نے 15 رنز سکور کیے۔
لاہور کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے لیگ سپنر راشد خان نے چار، زمان خان اور حارث روف نے دو دو جبکہ ڈیوڈ ویزے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔
قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 115، کامران غلام نے 41 اور سیم بلنگز نے 32 رنز سکور کیے۔
فخر زمان نے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے۔ یہ ان کی رواں سیزن میں دوسری سینچری تھی۔

قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 115، کامران غلام نے 41 اور سیم بلنگز نے 32 رنز سکور کیے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے فضل حق فاروقی نے تین جبکہ حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
اگر لاہور قلندرز کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو دفای چیمپیئن ٹیم کو پہلے ہی اوور میں پہلا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر فضل حق فاروقی کی پہلے اوور کی تیسری گیند پر عبد اللہ شفیق الیکس ہیلز کے ہاتھوں فائن لیگ پر ایک رن پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد قلندرز کی بیٹنگ سنبھل گئی۔ تیسری وکٹ کے لیے فخر زمان اور کامران غلام کے درمیان 122 رنز کی شراکت دیکھنے میں آئی۔
لاہور کی دوسری وکٹ 11 ویں اوور کی چوتھی گیند پر گری جب کامران غلام 41 کے سکور پر محمد وسیم کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی لاہور کی جانب سے جارحانہ بیٹنگ جاری رہی۔ سیم بلنگز اور فخر زمان نے 43 گیندوں پر 70 سکور بنا کر ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔pic.twitter.com/AuJxT3vDTB
195 کے سکور پر جب فخر زمان 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے لاہور قلندرز کے بیٹرز کو آخری 20 گیندوں پر صرف 32 رنز ہی بنانے دیے۔
جمعرات کے روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آنے والی دونوں ٹیمیں پہلے سے ہی پلے آف راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں۔

شیئر: