Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں آئندہ جمعرات تک بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

گرد آلود ہواوں کی رفتار پچاس کلو میٹر سے زیادہ ہوگی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’آئندہ جمعرات تک عسیر، باحہ ،حائل ، القصیم نجران اور جازان کے بیشتر مقامات، مکہ مکرمہ اور الشرقیہ کے بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’ بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔ اس دوران گرد آلود ہواوں کی وجہ سے حد نطر محدود ہونے کی توقع ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے کئی علاقوں میں غیر مستحکم موسم کا سلسلہ آئندہ ہفتے کے شروع تک جاری رہے گا‘۔
ایس پی اے کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ گرد آلود ہواوں کی رفتار پچاس کلو میٹر سے زیادہ ہوگی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’منگل اور بدہ کو الجوف اور حدود شمالیہ ریجن میں گرج چمک کے ساتھ  جبکہ جمعرات کو الشرقیہ ریجن کی بیشتر کمشنریوں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
علاوہ ازیں اتوار کو مکہ، مدینہ تبوک الجوف اور حدود شمالیہ ریجنوں میں مختلف مقامات پر بارش اور کئی مقامات پر ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔

شیئر: