Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے جنیوا میں نئے منصوبوں کے لیے متعدد ایوارڈز جیت لیے

مملکت کے مجموعی سرٹیفیکیٹس آف ایکسیلنس کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب نے جنیوا میں منعقد ہونے والے انفارمیشن سوسائٹی فورم کے عالمی سربراہی اجلاس میں اپنے نئے منصوبوں کے لیے متعدد ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مملکت نے ڈیجیٹل انوائرمنٹ اور الیکٹرانک سروسز کیٹیگری میں سمٹ پرائز اور عالمی سطح پر پہلی پوزیشن کا دعویٰ کیا جو عالمی سربراہی اجلاس میں ایک نیا عالمی اعزاز ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے زیر اہتمام ڈبلیو ایس آئی ایس فورم ایک عالمی ملٹی سٹیک ہولڈر پلیٹ فارم ہے جو پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ڈبلیو ایس آئی ایس ایکشن لائنز کے نفاذ میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید العلیوی نے کہا کہ ’سعودی عرب کا ارلی وارننگ سسٹم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ جو وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی طرف سے پیش کیا گیا ہے، تین کوالیفائنگ مراحل سے گزرا اور 109 سے زیادہ ممالک سے مقابلہ کیا۔‘
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سمٹ پرائز سعودی عرب کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری خدمات، ہیلتھ کیئر، تعلیم اور تفریح جیسے متعدد شعبوں میں ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹیکنالوجی ایکٹیویشن سکیموں کو تیز کرنے میں اس شعبے کی کوششوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔‘
سعودی نائب وزیر منصور بن ہلال المشیطی نے کہا کہ ’یہ کامیابی وزارت کے لیے مملکت کی قیادت کی لامتناہی حمایت کا نتیجہ ہے جو وژن 2030 کے تحت اس کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔‘
سعودی عرب نے وزارت بلدیات اور دیہی امور بلادی پلیٹ فارم اور ڈیجیٹل سٹی پلیٹ فارم کے منصوبوں پر بھی سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔
مملکت نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے ذریعے نیشنل ڈیٹا بینک، یونیورسٹی آف حائل کا نیا ای لرننگ پلیٹ فارم اور نجی شعبے کی جانب سے پیش کردہ حبکہ پروجیکٹ حاصل کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان الگ الگ نئے منصوبوں میں سعودی عرب کی کامیابی نے مملکت کے مجموعی سرٹیفیکیٹس آف ایکسیلنس کی تعداد 35 تک پہنچا دی ہے۔

شیئر: