Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی آئینی عدالت نے مرزوق الغانم کو سپیکر کے عہدے پر بحال کردیا

عدالت نے ستمبر 2022 میں ہونے والے قومی اسمبلی کے انتخابات کالعدم قرار دیا ہے( فوٹو: روئٹرز)
کویت کی آئینی عدالت نے مرزوق الغانم کو قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے پر بحال کردیا۔
یہ فیصلہ 2020 میں منتخب ہونے والی قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کے  تحت کیا گیا ہے۔ 
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق آئینی عدالت نے ستمبر 2022 میں ہونے والے قومی اسمبلی کے انتخابات کالعدم قرار دیے ہیں۔
آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نئے انتخابات کے تحت جن افراد کو قومی اسمبلی کے ممبر کے طور پر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
آئینی عدالت نے 8 مارچ کو تمام انتخابی حلقوں میں شکایات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ موجودہ قومی اسمبلی کے انتخابات 29 ستمبر کو ہوئے تھے۔ 5 حلقوں میں مختلف انتخابی نظام کے تحت ووٹ ڈالے گئے تھے۔ 
یاد رہے کہ احمد السعدون 2012 اور 2022 کے دوران کالعدم کی جانے والی قومی اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں۔ 

شیئر: