Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں تیل رسنے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان

’تیل رسنے کی وجہ سے سپلائی متاثر نہیں ہوئی، ماہرین رساؤ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ ( فائل فوٹو: القبس)
کویت میں تیل کمپنی نے ملک کے مغربی علاقے میں تیل رسنے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویت کے مغرب میں تیل سپلائی لائن میں خرابی کے باعث رساؤ ہو رہا ہے۔
تیل کمپنی نے کہا ہے کہ ’تیل رسنے کی وجہ سے سپلائی متاثر نہیں ہوئی تاہم ماہرین رساؤ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔
تیل کمپنی نے یقین دلایا ہے کہ ’رساؤ کی وجہ سے کوئی شخص زخمی ہوا ہے  نہ وہاں زہریلی گیس کا اخراج ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی خطرے والی بات ہے‘۔

شیئر: