Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 21 مارچ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں 21 مارچ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283.6 روپے رہی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 283.92 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.56، اماراتی درہم 77.30، بحرینی دینار 752.95، عمانی ریال 737.48، کویتی دینار 925.78 اور قطری ریال کی قیمت  77.52 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 21 مارچ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283.6 اور قیمت فروخت 286.65 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید  75.4  اور قیمت فروخت 76.2 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77.2 اور قیمت فروخت 78 روپے رہی۔

شیئر: