Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز الدین صدیقی کا سابقہ اہلیہ پر ایک ارب روپے ہرجانے کا کیس

بالی وُڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی اور اپنے بھائی کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق نواز الدین صدیقی نے ممبئی ہائی کورٹ میں اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی عرف زینب صدیقی کے خلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کا کیس کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بھائی شمس الدین صدیقی پر بھی تضحیک آمیز اور من گھڑت بیانات دینے کا الزام لگایا ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق اداکار نے اپنی سابقہ اہلیہ اور بھائی سے تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مقدمے میں انہوں نے بتایا کہ شمس الدین 2008 میں اُن کے مینیجر تھے، انہوں نے اعتبار کر کے اپنے سارے مالی معاملات انہیں دے دیے۔
اداکار نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ شمس الدین نے اُن سے دھوکہ کیا اور اُن کے پیسوں سے پراپرٹی خریدی۔
نواز الدین صدیقی نے مزید الزام عائد کیا کہ جب انہیں اپنے بھائی کے فراڈ کا علم ہوا تو اس پر شمس الدین نے اُن کی سابقہ اہلیہ کو بھڑکانا شروع کر دیا کہ نواز کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا جائے۔
حالیہ دنوں میں اداکار اور عالیہ صدیقی کے درمیان پراپرٹی کے تنازع پر شدید جھگڑا ہوا تھا۔
اس کے علاوہ نواز الدین صدیقی نے ہائی کورٹ سے درخواست کی وہ عالیہ صدیقی اور شمس الدین کو ان کے بارے میں مزید بیانات دینے سے روکیں۔
انہوں نے اُن پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ دونوں نے ان کے ساتھ 21 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کی ہے۔
عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اداکار کو اُن کی پراپرٹی واپس کی جائے۔
شمس الدین اور عالیہ نے مل کر انہیں گندی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر تبصروں سے بلیک میل کیا۔

اداکار کی والدہ نے پراپرٹی کے جھگڑے پر اپنی بہو پر مقدمہ درج کروایا تھا۔

پی ٹی آئی کے مطابق اس کیس کی سماعت 30 مارچ کو جسٹس ریاض چغلا کی سنگل بینچ کرے گا ۔
دوسری جانب ہتک عزت کے مقدمے پر نواز الدین صدیقی کے بھائی شمس الدین نے بھی اُن پر الزامات لگائے ہیں۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’اداکار نے ان کی زندگی کے 11 سال برباد کیے ہیں اور 11 مزید سنگین جرائم کیے ہیں۔‘
انہوں نے نواز الدین پر یہ بھی الزام لگایا کہ ’وہ تین مرتبہ شادی کر چکے ہیں۔‘
انہوں نے ہندی میں لکھا کہ ’پیارے بھائی نواز الدین صدیقی یہ الزامات نہیں ہیں جذبات ہیں۔
اس سے قبل جنوری میں نواز الدین صدیقی اس وقت میڈیا کی زینت بنے جب اُن کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ انہیں اداکار کے گھر میں ہراسیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وہ اپنے بچوں شورا اور یانی کے ساتھ دبئی سے واپس آئی تھیں۔
خیال رہے اداکار کی والدہ نے پراپرٹی کے جھگڑے پر اپنی بہو پر مقدمہ درج کروایا تھا۔

شیئر: