Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درعیہ کے کمشنر منصب سے سبکدوش، شاہی فرامین جاری

’فہد الرشید کو ریاض رایل اتھارٹی کی سربراہی سے مستعفی کرکے کابینہ میں مشیر مقرر کردیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرکےدرعیہ کے کمشنر شہزادہ احمد بن عبد اللہ کو منصب سے سبکدوش کردیا ہے۔
 شاہ سلمان نے فہد الرشید کو ریاض رایل اتھارٹی کی سربراہی سے مستعفی کرکےکابینہ میں وزیر کے رتبے پر مشیر مقرر کردیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے انجینئر ابراہیم السلطان کو ریاض رایل اتھارٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
دوسری طرف شاہ سلمان نے محمد النحاس کوسماجی انشورنس ادارے کی سربراہی سے مستعفی کردیا ہے۔
شاہی فرمان میں عبد العزیز البوق کو سماجی انشورنس ادارے کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

شیئر: