اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ ثانی عمرے کے لیے اتوار کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر جدہ کے میئر صالح الترکی، مکہ مکرمہ گورنریٹ کے پولیس ڈائریکٹر صالح الجابری، جدہ میں اردن کے قونصل جنرل جعفر محمد جعفر اور مکہ مکرمہ میں رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر احمد بن ظافر موجود تھے۔