Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی ورثے کا تحفظ‘، جی ایم ہیریٹیج کمیشن فاطمہ العثمان کی نمایاں خدمات

انہوں نے امریکی یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری لی ہے۔ فوٹو ریاض پوسٹ
فاطمہ العثمان اپریل 2022 سے ریاض ریجن میں سعودی ہیریٹیج کمیشن میں جنرل مینیجر کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق فاطمہ العثمان نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں خاطر خواہ تعاون سے سعودی ورثے کے تحفظ کے لیے قومی حکمت عملی نافذ کی ہے۔
ریاض ریجن میں قومی ورثے سے متعلق 1800 سے زائد مقامات کو رجسٹر کیا گیا ہے۔
انہوں نے سعودی ہیریٹیج کمیشن میں دستکاری کے لیے ایک گورننس ماڈل تیار کیا ہے جس سے مملکت رجسٹرڈ کاریگروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
فاطمہ العثمان  اس وقت ثقافت اور ورثے کے شعبے میں ایک معروف شخصیت بن چکی ہیں۔
انہوں نے ریاض ریجن میں ثقافتی ورثے کے مختلف مقامات کو سیاحوں کے لیے قابل رسائی اور ان کے استقبال کے لیے ترقی دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
فاطمہ العثمان نے حال ہی میں جرمنی کے شہر برلن میں 150 ممالک کے شرکاء کے ساتھ دنیا کے معروف ٹریول ٹریڈ شو میں عرب قومی ورثے  کے لیے 2023 کا لیڈرشپ فگر ایوارڈ جیتا ہے۔
قبل ازیں فاطمہ العثمان دہران میں جان ہاپکنز آرامکو ہیلتھ کیئر سنٹر میں فارماسسٹ کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا۔

فاطمہ العثمان نے آرامکو ہیلتھ کئیر سنٹر سے کیریئر کا آغاز کیا۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی آرامکو میں فاطمہ العثمان نے کارپوریٹ منصوبہ بندی سے لے کر حکومتی امور تک مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیں۔
فاطمہ عثمان نے اپنی ترقی کا سفر جاری رکھتے ہوئے مملکت کی پالیسیوں کے تحت تکنیکی مہارت حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی اور تیل و گیس کی صنعت میں سینئر تجزیہ کار کے طور پر اپنی پہچان بنا لی۔
انہوں نے اپنی جدوجہد میں مملکت کی معیشت اور ترقیاتی منصوبوں پرعوامی پالیسی کے تحت مثبت اثر ڈالا۔
سعودی  آرامکو کی اعلیٰ انتظامی ٹیم کی جانب سے آرامکو میں ابتدائی عوامی پیشکش کے لیے حکومتی تعلقات کے منصوبے کی قیادت  فاطمہ العثمان کو سونپ دی گئی۔

فاطمہ العثمان نے جی۔20 اجلاس میں بطور مشیر خدمات انجام دی ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

انہوں نے جذبے اور وژن کے ساتھ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کئی میگا پروجیکٹس کے انتظام اور حکمت عملیوں کو نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اپنی مہارت کا سفر جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بین الاقوامی مزدور قوانین جاننے کے لیے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن میں مملکت کے سرکاری وفد میں شرکت کی۔
فاطمہ العثمان نے 2018 سے 2020 تک انہوں نے جی۔20 کے بین الاقوامی ایونٹ میں مشیر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی سے فارماسیوٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد فاطمہ العثمان نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ایم اینڈ یونیورسٹی کے مے بزنس سکول سے بزنس ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔
 

شیئر: