Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دنیا کے سب سے طاقتور‘ راکٹ سٹار شپ کی آزمائشی پرواز آئندہ ہفتے

ناسا نے سٹار شپ کیپسول کو آرٹیمس مشن تھری کے لیے منتخب کیا ہے (فوٹو: سپیس ایکس)
سپیس ایکس دنیا کے سب سے طاقتور راکٹ سٹار شپ کی لانچ ریہرسل آئندہ ہفتے شروع کر رہا ہے اور اور اس کی پہلی آزمائشی پرواز ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ہو گی۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سپیس ایکس نے ٹیکساس میں کمپنی کے دفتر میں اپنے لانچ پیڈ پر بڑے پیمانے پر سٹار شپ کی تصاویر جاری کیں جو چاند اور اس سے باہر خلابازوں کو بھیجنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
سپیس ایکس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ٹیم اگلے ہفتے لانچ ریہرسل کے لیے کام کر رہی ہے جس کے بعد سٹارشپ کا پہلا مربوط فلائٹ ٹیسٹ ہو گا۔‘
سپیس ایکس کو ٹیسٹ لانچ کرنے پہلے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے گرین سگنل کی ضرورت ہو گی۔
230 فٹ (69 میٹر) سپر ہیوی بوسٹر کو ٹیسٹ فائرنگ کے دوران زمین پر لنگر انداز کیا گیا تھا جسے سٹیٹک فائر کہا جاتا ہے۔
سٹار شپ ایک دوبارہ قابل استعمال کیپسول پر مشتمل ہے جو عملہ اور کارگو اور پہلے مرحلے کا بوسٹر لے کر جائے گا۔
ناسا نے اپنے خلابازوں کو چاند پر لے جانے کے لیے سٹار شپ کیپسول کو آرٹیمس مشن تھری کے لیے منتخب کیا ہے جو 2025 میں لانچ کیا جائے گا۔
امریکی خلائی ایجنسی نومبر 2024 میں بھاری راکٹ جسے سپیس لانچ سسٹم کہا جاتا ہے۔ کا استعمال کرتے ہوئے خلابازوں کو چاند کے مدار تک لے جائے گی ۔
سٹار شپ سپیس لانچ سسٹم سے بڑا اور زیادہ طاقتور ہے۔
یہ 17 ملین پاؤنڈ زور پیدا کرتا ہے جو اپالو کے خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کے لیے استعمال کیے جانے والے سیٹرن وی راکٹوں سے دگنا ہے۔
دیگر سپر ہیوی راکٹوں کی تیاری بھی کی جا رہی ہے جن میں بلیو اوریجن کا نیو گلین، چین کا لانگ مارچ نو اور روس کا ینیزی شامل ہیں۔

شیئر: