جاپانی وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ، ’فومیو کشیدا محفوظ ہیں‘
دھماکے کے بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے (فوٹو: روئٹرز)
جاپان میں ایک ایسی تقریب کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم فومیو کشیدا خطاب کر رہے تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ سنیچر کو مشرقی جاپان کے علاقے واکایامہ میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔ دھماکے کے بعد ہر طرف دھواں اور افراتفری پھیل گئی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے وزیراعظم کو حفاظتی اہلکار میں لینے کے بعد تقریب سے باہر نکال لیا۔
جاپان کے سرکاری براڈکاسٹر این ایچ کے دیگر میڈیا چینلز کا کہنا ہے کہ ’وزیراعظم فومیو کشیدا محفوظ ہیں اور دھماکے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔‘
واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یاد رہے کہ پچھلے برس آٹھ جولائی کو جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے پر تقریر کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ ہلاک ہو گئے تھے۔ جائے وقوعہ سے ایک مسلح شخص کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔