Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد کچہری میں پیشی کے لیے آنے والا ملزم فائرنگ سے قتل

پولیس کے مطابق ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے (فوٹو: گیٹی امیجز)
اسلام آباد کچہری میں پیشی کے لیے آنے والے ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی دوپہر عدالت کے احاطے میں پیش آیا۔
اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ ’واقعہ وکلاء چیمبر کے قریب پیش آیا۔ ملزم سلمان کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قاتل اور مقتول کے درمیان رشتہ داری تھی۔‘
پولیس کے مطابق ’ کورال پولیس قتل کے مقدمے میں ملزمان کو پیشی کے لیے لائی تھی۔ پولیس ملزمان کو پیشی کے بعد عدالت سے واپس لے جا رہی تھی۔ ملزم سلمان نے اچانک فائرنگ کردی جس سے زیرحراست ملزم زوار علی موقع پر دم توڑ ہوگیا۔‘
اسلام آباد پولیس نے مزید بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ سی پی او سکیورٹی کو تحقیقات کے بعد رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔‘

شیئر: