Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمان خان کا انگلش کاؤنٹی کلب کے ساتھ معاہدہ

زمان خان چھ ٹی20 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ کے ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان کے ساتھ معاہد کرلیا ہے اور وہ انگلش کلب کی جانب سے وائیٹالٹی بلاسٹ ٹی20 ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔
منگل کو ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زمان خان نہ صرف اننگز کے آغاز میں بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ڈیتھ اوورز میں اپنی یارکرز کے لیے بھی مشہور ہیں۔
رواں سال کے آغاز میں ہونے والے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں 21 سالہ فاسٹ بولر نے 18 وکٹیں حاصل کی تھیں اور انہیں ’ایمرجنگ پلیئر آف دا سیزن‘ بھی قرار دیا گیا تھا۔
زمان خان پی ایس ایل کے دو سیزن جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز کا حصہ ہیں اور اس کے علاوہ وہ لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا کنگز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
زمان خان چھ ٹی20 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

شیئر: