Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 26 مئی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285.15 روپے ہوگئی ہے۔
جمعے کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.03 اماراتی درہم 77.65، بحرینی دینار 756.41، عمانی ریال 740.66، کویتی دینار 927.40 اور قطری ریال کی قیمت 78.25 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 308 اور قیمت فروخت 311 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید   82.6 اور قیمت فروخت 83.4 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 84.6 اور قیمت فروخت 85.4 روپے رہی۔

شیئر: