Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے فیفا ورلڈ کپ کے تین سکیورٹی گارڈز کو جیل ہو گئی

مقامی سکیورٹی فرم کی جانب سے ان افراد کی ملازمت تین ماہ پہلے ختم کر دی گئی تھی (فائل فوٹو: گیٹی امیجز)
قطر میں گذشتہ سال کھیلے گئے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے تین سکیورٹی گارڈز کو جیل ہو گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تین افراد جنہوں نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے دوران بطور سکیورٹی گارڈ کام کیا۔
 انہیں ٹورنامنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر جھگڑنے پر پانچ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
جیل جانے والے افراد میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے شاکر اللہ اور ظفر اقبال سمیت ایک انڈین سکیورٹی گارڈ شامل ہے۔
قطر میں رہنے کے بعد مقامی سکیورٹی فرم شارک سکیورٹی سروسز کی جانب سے ان کی ملازمت تین ماہ پہلے ختم کر دی گئی تھی۔
اس کے بعد ان تینوں کو مبینہ طور پر چھ ماہ قید اور 10 ہزار قطری ریال کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
جیل ہونے والے تینوں سکیورٹی گارڈز کے سینکڑوں ساتھی جو کہ تارکین وطن تھے، انہوں نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی۔
تاہم انہیں اپنی آخری تنخواہ لیتے ہوئے رہائش خالی کرنے کا کہا گیا اور خلاف ورزی کی صورت میں گرفتار اور ملک بدر کرنے کی تنبیہ کی گئی۔
قطری حکومت کے ترجمان نے برطانوی اخبار دی گارڈین کو بتایا کہ سٹارک سکیورٹی سروسز نے خلیجی ریاست کے لیبر قوانین کو توڑا ہے جس پر اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کمپنی اور اس کے ملازمین کے درمیان تیزی سے معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد ملازمین کو کام کے بدلے پوری تنخواہیں دی گئیں اور ان کے کنٹریکٹ کو طے شدہ شرائط پر ختم کیا گیا۔‘

شیئر: