Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کی ثقافت کو متعارف کرانے کےلیے جدہ میں فیسٹول

فیسٹول میں فن پاروں کی نمائش اور کھانے کے سٹالز شامل تھے ( فوٹو: عرب نیوز)
جنوبی کوریا کے جنرل قونصلیٹ نے جدہ میں دو روزہ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کورین انٹرنیشنل سکول جدہ میں منعقدہ کوریا فیسٹیول کا مقصد جنوبی کوریا کی ثقافت کو جدویوں سے متعارف کرانا تھا۔
فیسٹیول کی سرگرمیوں میں خطاطی کی ورکشاپ، کھانا پکانے اور دستکاری کے سیشن، روایتی لباس کا زون، ایک فوٹو بوتھ، کراوکی، فن پاروں کی نمائش اور کھانے کے سٹالز شامل تھے۔
خطاطی کی ورکشاپ میں آنے والے وزیٹرز کو مختلف کوریائی طرزوں میں لکھنے کا طریقہ دکھایا گیا جب کہ دستکاری کے سیکشن میں آنے والے کاغذ کے تھیلے بنانے اور کاغذ کے پنکھے کو رنگنے کا فن سیکھ سکتے ہیں۔
کھانا پکانے کے سیشنز نے جنوبی کوریا کے کھانوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی جس میں بِبِمباپ، ایک ڈش جس میں چاول، سبزیاں، گوشت اور تلے ہوئے انڈے شامل ہیں۔ فوڈ سٹالز پر جنوبی کوریا کے سٹریٹ فوڈ جیسے سوڈوک اور سیزنڈ چکن فروخت ہو رہے تھے۔
وزیٹرز نے کراوکی زون میں رقص کیا  اور اپنی پسندیدہ کے پاپ دھنیں گائیں جب کہ تقریب کے منتظمین میں سے کچھ نے روایتی کوریائی گانے گائے۔
نمائش میں ایک تاج، روایتی لباس، پینٹنگز، ہتھیار، گلدان، زیورات کے خانے اور برتن شامل تھے۔
استقبالیہ تقریر میں قونصل جنرل بائیونگ جن ہان نے 102 شرکا کے ساتھ کوریائی تقریری مقابلے کا آغاز کیا۔


خطاطی کی ورکشاپ میں وزیٹرز کو کوریائی طرز میں لکھنے کا طریقہ سکھایا گیا( فوٹو: عرب نیوز)

انہوں نے کہا کہ ’ فیسٹیول میں شرکت کرنے اور جنوبی کوریا کی ثقافت میں آپ کی محبت اور دلچسپی کے لیے یہاں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ اگرچہ کورین ثقافت سے متعلق کچھ چیزیں ہیں جو اس ایونٹ میں غائب ہیں تاہم امید ہے کہ سب کا وقت اچھا گزرے گا‘۔
سفارت کار نے نوٹ کیا کہ جنوبی کوریا کی ثقافت کو جاننے اور سمجھنے کا بہترین طریقہ جنوبی کوریا کا دورہ کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’ لیکن میں پھر بھی اپنے سعودی دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ وہاں نہ جائیں کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ وہ کوریا سے محبت کر بیٹھیں گے اور وہیں رہنے کا فیصلہ کر لیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’غیر ملکی زبان سیکھنے کے لیے بہت ہمت اور محبت کی ضرورت ہوتی ہے اور کورین زبان سیکھ کر  آپ اس زبان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں‘۔
دریں اثنا، تقریری مقابلہ جیتنے والے کو ایک ٹیبلٹ ، دوسرے نمبر پر آنے والے کو  سمارٹ واچ  جب کہ  تیسرے نمبر پر آئے والے کو ایئربڈ ملا۔ اس کے علاوہ تمام شرکا کو تحائف دیے گئے۔
فیسٹیول کے دونوں دنوں کا اختتام ایک ٹیلنٹ شو کے ساتھ ہوا جس میں بنیادی طور پر گانا اور رقص شامل تھا۔

شیئر: