Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری جو ’40 سال سے‘ نہیں سویا

علاج کے لیے ہسپتالوں سے رجوع کیا اور شیوخ سے بھی رابطے کیے (فوٹو: العربیہ)
معمر سعودی شہری سعود بن محمد الغامدی بےخوابی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ چالیس برس سے وہ سو نہیں سکے اور وہ نیند کا لطف اُٹھانے سے محروم ہے۔ 
العربیہ کے مطابق ایم بی سی چینل کے پروگرام ’فی اسبوع‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سعود بن محمد الغامدی  نے بتایا  کہ ’بے خوابی کا عارضہ سے تقریبا چالیس برس سے ہے۔  علاج کے لیے ہسپتالوں سے رجوع کیا اور دم کرنے والے شیوخ سے بھی رابطے کیے‘۔  
سعودی شہری نے بتایا کہ’ ایک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اطمینان دلایا تھا  کہ بے خوابی کا علاج ہے۔ میڈیسن بھی دی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب بھی  بے چینی اور بے خوابی میں مبتلا ہوں‘۔ 
سعود بن محمد الغامدی کے مطابق’ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بے خوابی کی وجہ ڈپریشن ہے‘۔ 
’ ہسپتالوں اور ڈاکٹروں سے مایوس ہوکر روحانی علاج کے لیے شیوخ  سے رابطہ کیا۔ ان کے سامنے اپنا مسئلہ رکھا لیکن نیند سے محروم تھا اوراب تک ہوں‘۔
ان کا کہنا ہے کہ’ اچھی بات یہ ہے کہ  ایک خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں اور معمول کے مطابق اپنے تمام  کام انجام دیتا ہوں‘۔

شیئر: