Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں بیرون ملک سے افرادی قوت طلب کرنے کی سات شرائط کیا ہیں؟ 

ادارے کے پاس ای پرمٹ کی موجودگی ضروری قرار دی گئی ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے بیرون ملک سے افرادی قوت کی درآمد کی سات شرائط مقرر کی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے افرادی قوت کی درآمد سے  متعلق قواعد و ضوابط کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ افرادی قوت کی درآمد کی اجازت سات شرائط پوری کرنے پر دی جائے گی۔ 
ادارے کے پاس ای پرمٹ کی موجودگی ضروری قرار دی گئی ہے جبکہ درآمد کیے جانے والے کارکن کی عمر 16 برس سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ ایک شرط یہ ہے کہ امیدوارمتعلقہ پیشے کی کی شرائط پوری کرے، ادارے کے کاروبار اور اس کے پیشے میں مطابقت ہونی چاہیے۔
افرادی قوت کی درآمد کےلیے  ادارے کا پرمٹ موثر ہونا بھی ضروری ہے۔ درخواست ادارے کے بااختیار عہدیدار کی جانب سے پیش کی جائے۔
ساتویں شرط یہ ہے کہ جس شخص کا ویزا جاری کرانے کی درخواست دی جارہی ہے اس کے پاس پہلے سے موثر ورک پرمٹ موجود نہ ہو۔
وزارت افرادی قوت و اماراتائزیشن نے رجسٹرڈ اداروں کو بارہ قسم کے ورک پرمٹ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ 

شیئر: