پاکستان کی اتحادی حکومت گزشتہ کچھ عرصے سے روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ آنے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن ابھی تک روسی تیل بردار جہاز پاکستان نہیں پہنچ سکے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک بھی ایک سے زائد مرتبہ تاریخوں کا اعلان کر چکے ہیں اور انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کے سستا ہونے کی خوشخبری بھی دی۔
مصدق ملک نے منگل کو اپنے تازہ بیان میں کہا کہ ’روس سے سستا تیل پاکستان آنے والا ہے۔ جیسے ہی روس سے تیل آئے گا، قیمتیں کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔‘
مزید پڑھیں
-
آئی ایم ایف کی مخالفت کے باوجود کن اشیا پر سبسڈی دی جائے گی؟Node ID: 770576
-
حکومت کا ملک بھر میں دوکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہNode ID: 770591