Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجمان میں ایشیائی کارکن کا قتل، ملزم چھ گھنٹے کے اندر گرفتار

ملزم کا ساتھی کے ساتھ پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا تھا( فائل فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان پولیس نے ایک ایشیائی کے قتل کی گتھی چھ گھنٹے کے اندر سلجھا لی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق عجمان پولیس میں سراغرسانوں کے ادارے کے ڈائریکٹر احمد النعیمی نے بتایا کہ آپریشن روم سے رابطہ کرکے بتایا گیا تھا کہ انڈسٹریل زون میں غیر ملکی ملازمین کے رہائشی مرکز سے بدبو آرہی ہے فوری طور پر پولیس فورس پہنچی۔
پولیس نے کمرے کا دروازہ کھولا  تو وہاں ایک ایشیائی کی نعش ملکی جو عمر کے چھٹے عشرے میں تھا۔ 
 تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ ایک ایشیائی شہری کے ساتھ اس کا ایک ہم وطن رہائش پذیر تھا جو موجود نہیں ہے۔ اسے چھ گھنٹے کے اندر الکرامہ علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔
ابتدا میں ملزم نے سیکیورٹی فورس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تاپم پوچھ گچھ پر اس نے اقبال  جرم کرلیا۔
ملزم نے بتایا کہ’ اس کا اپنے ساتھی کے ساتھ پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا تھا۔ غصے میں پہلے اس پر ڈنڈے سے  حملہ کیا پھر چھری سے وار کرکے اسے ہلاک  کردیا‘۔
سراغرساں ادارے کے ڈائریکٹر نے ریکارڈ وقت میں کیس کی  گتھی سلجھانے پر پولیس اہلکاروں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ’عجمان پولیس وطن عزیز کے امن اور مقامی شہریوں کے ساتھ غیرملکیوں کی سلامتی کا خیال رکھتی ہے۔  قانون شکنی کےک مرکتب کسی بھی شخص کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا‘۔  

شیئر: