Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے او آئی سی کی طرف سے سعودی عرب کی تعریف

انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کے لیے مملکت کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے( فوٹو: ٹوئٹر او آئی سی)
اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) نے خواتین کو مسلسل بااختیار بنانے اور او آئی سی کے کام کے لیے حکومت کی سپورٹ پر سعودی عرب کی تعریف کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس بات کا اظہار انسانی، سماجی اور ثقافتی امور کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل طارق علی بخیت نے تنظیم کے سربراہ حسن ابراہیم طحہٰ کی جانب سے قاہرہ میں او آئی سی کی وومن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( ٹبلیو ڈی او)کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا۔
طارق علی بخیت نے او آئی سی کے تعاون سے اسلام میں خواتین کے حقوق بشمول تعلیم اور کام کے بارے میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کے لیے مملکت کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ خواتین کو معاشی اور تجارتی محاذوں سمیت تمام شعبوں میں فیصلہ سازی کے لیے بااختیار بنایا جانا چاہیے۔ او آئی سی عرب اور اسلامی دنیا میں وومن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے کام کی سپورٹ کرتی ہے۔
ڈبلیو ڈی او کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر افنان الشعیبی نے بھی وژن 2030 کے مطابق خواتین کے کردار کو بڑھانے کے لیے مملکت کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ’ مملکت میں خواتین کو ملک کی قیادت کی جانب سے حمایت حاصل ہے اور متعد سعودی خواتین اب ملک کے اندر اور باہر مختلف صنعتوں میں قائدانہ عہدوں پر فائز ہیں‘۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وومن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن پوری دنیا میں رکن ممالک، تنظیموں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور دیگر اداروں کے ساتھ شراکت داری کو مستحکم کرتا ہے۔
یہ سیشن عرب اور اسلامی ممالک میں خواتین کی ترقی کو تلاش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

شیئر: