Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کعبہ کی چھت کی صفائی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

کعبہ کی چھت کی صفائی 20 منٹ میں مکمل کرلی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین  شریفین  انتظامیہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی جاتی ہے۔
چھت کی صفائی کےلیے 20 منٹ کا وقت لگتا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نےکہا ہے کہ کعبہ شریف کی چھت کی صفائی کا کام متعدد مراحل میں کیا جاتا ہے۔
سب سے پہلے گردو غبارصاف کرنے کے بعد پوری چھت پر پونچھا لگایا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ  کے سٹینڈ اور دیوار کی بھی صفائی کی جاتی ہے۔ خانہ کعبہ کی چھت کا دروازہ  بھی باہر سے گیلے کپڑے  سے صاف کیا جاتا ہے۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ طرہقہ کار کے مطبق صفائی میں مصنوعی ذہانت کے ساتھ روایتی طور طریقوں سے بھی کام لیا گیا۔ 

شیئر: